پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پوسٹس کیلئے نیا آفیشل ہیش ٹیگ جاری
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آبادکی طرف مارچ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا کے لئے نیا آفیشل ہیش ٹیگ جاری کر دیا گیا ۔ تحریک عدم کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر تمام بیانات کے ساتھ ”امپورٹڈ حکومت نا منظور“کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا تھا تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کی حتمی تاریخ کے اعلان کے بعد ہیش ٹیگ کو تبدیل کر کے نیا آفیشل ہیش ٹیگ”حقیقی آزادی مارچ“کر دیا گیا ہے اور رہنماؤں کو تمام ٹویٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ ہیش ٹیگ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہیش ٹیگ