سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد ختم ہو گئی،فیاض الحسن چوہان

  سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد ختم ہو گئی،فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف ناجائز اختیار ات کیلئے پولیس کو استعمال کررہے ہیں، سپیکر اپنی مرضی سے اجلاس بلا سکتاہے، دنیا کا کوئی قانون کسی رکن اسمبلی کو اندر جانے سے نہیں روکتا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جس خاندان کی حکومت ہے ان کے کارخانوں میں اگر مزدور ہڑتال کرتا ہے تو اسے بھٹی میں پھینک دیاجاتاہے، سپیکر اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد ایجنڈے کا حصہ ہے لیکن قانون و آئین آل شریف کا چل رہاہے، آل شریف نے مال روڈ سیل کر دیا،اسمبلی کے تمام دروازے بند کر ادئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہہ جو صورتحال ہے اب حکومت کیلئے آگے کھائی اورپیچھے پی ٹی آئی ہے، آل شریف کاپرویز الٰہی سے بغض کینہ اتنا زیادہ ہے کہ ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔بیس سیٹوں پر پی ٹی آئی کامیاب اور (ن)لیگ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ناجائز وزیر اعلی اور امپورٹڈ وزیراعظم نے ماحول خراب کر دیا ہے، اٹھارہویں گریڈ کا افسر گورنر کو فارغ کررہاہے، حالانکہ قانون کے مطابق صدر ہی گورنر کو ہٹا سکتا ہے اس میں وزیر اعظم کا کوئی کردار نہیں ہے،آئین کی دھجیاں اڑائیں گے تو آرٹیکل چھ لگتا ہے۔دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد ختم ہو گئی، پینل آف چیئرمین نے ان کے نام ہمارے جنہوں نے عدم اعتماد جمع کرائی تھی، ان متعلقہ اراکین کے موجود نہ ہونے کے باعث عدم اعتماد رد ہو گئی۔ حمزہ شہباز نے جھوٹ اور فراڈ کی سیاست شیریں مزاری کے حوالے سے بھی کی، امید ہے عمر چیمہ کے معاملے پر ہائی کورٹ ہماری داد رسی کرے گی۔
فیاض الحسن چوہان 

مزید :

صفحہ آخر -