پوری قوم عمرا ن خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک شاہ محمد

پوری قوم عمرا ن خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک شاہ محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جب بھی آزادی مارچ کے لئے کال دینگے تو پورے خیبر پختونخوا بشمول ضلع بنوں سے لوگوں کا سیلاب امڈ کر اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا، موجودہ ایمپورٹڈ وفاقی حکومت اور امریکی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لئے  پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ اس جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم قربانی دینے کیلئے تیار ہے بیرونی سازش کے ذریعے وفاق سے پی ٹی آئی حکومت کاخاتمہ کیا گیا جوکہ ایک منتخب حکومت اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہے لیکن انصاف کے حصول اور حقیقی آزادی کے لئے ہماری کوشش جاری رہے گی ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مندیو خاص ضلع بنوں میں پی ٹی آئی کا موجودہ وفاقی امپورٹڈ حکومت کے خلاف منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے میں تحریک انصاف کے ضلع عہداداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوکوں نے شرکت کی اور عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی۔ ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے پاکستانی قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے نہیں دینگے عوام پر وفاق میں امپورٹڈ حکومت مسلط کرنا ہرگز قبول نہیں،پی ٹی آئی جلسوں سے ہمارے مخالفین کو آنے والے انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت سے اقتدار سنبھالا نہیں جاتا اور نہ ہی ملک اور عوام کے خیرخوا ہے عمران خان کے دورحکومت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا جب سے امپورٹڈ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے ملک مختلف مسائل سے دوچار ہے اور عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ برقت انتخابات کی انعقاد سے ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ممکن ہے آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی وفاق اور تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور مرکزی اور صوبائی حکومتیں بنائے گی.