آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کامظاہرہ
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی کثیر تعداد نے اپنے مطالبات کے حصول کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت آغا سلمان پٹھان،فہیم قرشی،حامد بھٹو اور دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی اس موقع پر مذکورہ اساتذ ہ کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے آئی بی اے کے تحت ای ایس ٹی، ای سی ٹی کے ٹیسٹ 2018میں پاس کیا تھاہمارے ساتھ ابتک ناانصافیاں ہو رہی ہے، سالانہ انکریمنٹ سمیت پے پروٹیکشن سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں، پروفیشنل ڈگری ہولڈرز ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم اور سندھ حکومت ہمارے ساتھ ظلم کر رہی ہے ہمارے بعد آنے والے اساتذہ کو مستقل کیا گیا ہے لیکن ہم ابتک پریشان حال مطالبات کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اساتذہ نے بالا حکام سے نوٹس لیکر مطالبات تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
