زرعی یونیورسٹی پشاور کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 63 واں اجلاس

 زرعی یونیورسٹی پشاور کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 63 واں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی پشاور کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کا 63 واں اجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت کے زیر صدارت منعقد ہوا. اجلاس کے سیکرٹری ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا. اجلاس میں 62 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی. اس دوران 7 پی ایچ ڈی سکالرز کے سائناپسز کا بغور جائزہ لینے کے بعد ضروری سفارشات مرتب دی گئی. ایم ایس سی (آنرز)، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے بعض ٹائم بارڈ طلباء کے دورانیہ میں کرونا وباء کی وجہ سے ایچ ای سی کی سفارش پر فروری 2023 تک توسیع دی گئی. 13 پی ایچ ڈی سکالرز کی فارن ایوالویشن رپورٹس پر بحث کی گئی اور ان کی منظوری دی گئی. اس کے علاوہ صوابی یونیورسٹی سے زرعی یونیورسٹی پشاور مائیگریشن کرنے والے ایم فل اسلامیات کے 7 سکالرز کی کریڈٹس ٹرانسفر کی منظوری دی گئی. اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی، ڈین فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنسز پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، ڈین فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ خان، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبنڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت نے تمام ڈینز اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم و تحقیق ان کی اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام طلباء کی رہنمائی کریں تاکہ انہیں مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو.