اندرونِ ملک روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں
کراچی (آئی این پی)کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیرکا شکار ہیں۔ کینٹ اسٹیشن ذرائع کے مطابق اتوار کو پاکستان ایکسپریس 02:15 پر روانہ ہوئی۔علامہ اقبال ایکسپریس 5بج کر2منت پر روانہ ہوئی۔قراقرم ایکسپریس شام 5بج کر 10منٹ پرروانہ ہوئی.پاک بزنس ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار رہی۔کراچی ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔اسٹیشن پر مسافر ریلوے عملے سے ٹرینوں کی تاخیر کی وجہ معلوم کرتے رہے لیکن انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔اس موقع پر بعض مسافروں اور ریلوے ملازمین کے درمیان بحث و مباحثہ بھی ہوا۔
ٹرینیں تاخیر