حیات آباد فیز تھری مکینوں کا بجلی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار
پشاور (سٹی رپورٹر)حیات اآباد فیز تھری کے مکینوں نے بجلی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اہلیان علاقہ کے مطابق علاقہ سے 100فیصد بلوں کی مد میں ریکوری کے باوجود ائے روز گھنٹوں لوڈشیڈنگ ظلم کی انتہاء ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اہلیان علاقہ نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔