خوشاب، ٹرک کی رکشوں کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی 

خوشاب، ٹرک کی رکشوں کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     خوشاب، قائد آباد، بہاولنگر(این این آئی) خوشاب میں ڈمپر نے رکشوں کو ٹکر مار دی، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوشاب بدلی والا کے قریب رکشے سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے  تفصیلات کے مطابق سکیسر روڈ موضع بدلی والہ کے قریب اور رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم ہوا، ایک ہی خاندان کے مردوخواتین مہندی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے تیزرفتار ٹرک نے انکے رکشوں کو ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں تین عورتوں کلثوم، تسلیم خاتوں، اقرا بتول، سمیت بچی لاریب  اوربچہ احسن جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں میں رابعہ، عمامہ، ایوب، حمیرا، ثنا، عافیہ، پروین، عثمان،صغیر، قیصر، منیر، صائمہ، اشرف شامل ہیں ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کر دیا۔بعد ازاں ایک شدید زخمی 14 سالہ احسن جسے تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آبادریفرکیاگیاتھا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا یوں حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی، تاہم مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔ دوسری جانب چک عبداللہ کے قریب جیپ اور دو موٹرسائیکل میں تصادم،حادثہ میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، 3 خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،تھانہ صدر پولیس چشتیاں موقع پر پہنچ گئی-
حادثات