سرور فاؤنڈیشن صاف پانی فراہم کرنیوالی بڑی فلاحی تنظیم بن چکی،پروین سرور

 سرور فاؤنڈیشن صاف پانی فراہم کرنیوالی بڑی فلاحی تنظیم بن چکی،پروین سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)سرور فاؤنڈیشن نے عوام کو مفت پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کیلئے دیہاتی علاقوں میں مزید10فلٹر یشن پلانٹس لگا دیئے‘تمام پلانٹس کا افتتاح رواں ہفتہ کیا جائے گا جبکہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن غر یب عوام کو مفت پینے کا صاف پانی فراہم کرنیوالی سب سے بڑی فلاحی تنظیم بن چکی ہے انسانیت کی خدمت ہی ہماری زندگی کا اصل مشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرور فاؤنڈیشن کی چیئر پر سن بیگم پروین سرور نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سرورفاؤنڈیشن کا مشن غر یب عوام کو مفت پینے کا صاف پانی فراہم کر ناہے جسکے لیے ابتک 250سے زائد فلٹر یشن پلانٹس مکمل طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ ضلع ننکانہ‘سانگلہ ہل اور شاہ کوٹ کے مختلف دیہاتی علاقوں میں مزید دس فلٹر یشن پلانٹس بھی مکمل ہوچکے ہیں جن کے ذریعے ہزاروں غر یب خاندانوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گااور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے وہاں غر یب عوام خطر ناک بیماریوں سے بچایا جاسکے گا۔ پروین سرور نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن صرف پنجاب ہی نہیں بلوچستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سرور فاؤنڈیشن عوام کو مفت پینے کا صاف پانی فراہم کر نیوالی سب سے بڑی فلاح تنظیم ہے اور اس نیک کام میں جو مخیر حضرات ہم سے تعاون کر رہے ہیں انکا بھی ہم شکر یہ اداکر تے ہیں۔ چیئر پر سن سرور فاؤنڈیشن نے کہا کہ الحمد للہ سرور فاؤنڈیشن نے لاہور داتادربار سمیت مختلف مقدس مقامات اور جیلوں اور دیگر شعبوں میں بھی پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں اور ہم ایسے علاقوں میں زیادہ فلٹر یشن پلانٹس لگاتے ہیں جہاں عوام کو ہیپاٹائٹس جیسی خطر ناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور عوام کوصحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرور فاؤنڈیشن فر ی میڈ یکل کیمپ بھی لگا رہے ہیں تاکہ عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت بھی مفت فراہم کر رہے ہیں۔ 
پروین سرور