حکومت سندھ صاف پانی کی فراہمی کی طرف توجہ دے، ربنواز خانزادہ 

حکومت سندھ صاف پانی کی فراہمی کی طرف توجہ دے، ربنواز خانزادہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) تحریک قوت عوام کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد ربنواز خانزدہ نے کہا ہے کہ حکومت صاف پانی کی طرف توجہ دے، کراچی کے نزدیک جھیل بنائی جائے جہایں بارش کا پانی جمع کیا جائے، اس سے بجلی بھی بن سکتی ہے اور پینے کے صاف پانی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ کافی عرصہ سے بارشیں بھی نہیں ہوئیں،پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے۔ تھر میں بھی پانی کی قلت ہے، جانور مررہے ہیں، لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں، پانی کی چوری کو بھی روکا جائے، اگر یہی حال رہا تو 2025تک پانی پینے کا بی نہیں ملے گا، کچے ڈیم بنائے جائیں جو سستے بنتے ہیں۔ محمود آباد ندی کے پانی کو بھی روکا جاسکتا ہے، جس کا پانی سمندر میں چلا جاتا ہے،  یہ پانی بھی مشکلات پیدا کرتا ہے، دوماہ تک ندی کراس کرنے کا راستہ بھی نہیں ملتا، انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں جائیں۔