شوال انسٹیٹیوٹ پشاور،قبائلی طلباء کیلئے مفت شارٹ کورسز کا اعلان

  شوال انسٹیٹیوٹ پشاور،قبائلی طلباء کیلئے مفت شارٹ کورسز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر)قبائلی طلباء کے لئے مفت شارٹ کورسز کا اعلان  شوال انسٹیٹیوٹ پشاور نے قبائلی طلباء و طالبات کے لئے فری انگلش لینگویج اور کمپیوٹر کورسز کا اعلان کردیا انسٹیٹیوٹ کے سی ای او خان بہادر وزیر وزیر نے کہا کہ ادارہ کا مقصد قبائلی اضلاع کے طلباء و طالبات کو دوسرے اضلاع کے طلباء کے برابر لانا ہے اور ٹیکنکل ایجوکیشن میں مدد دینا ہے ان کا کہنا ہے کہ شوال انسٹیٹیوٹ نے ٹیکنکل اور سیفٹی فیلڈ میں ہمشیہ قبائلی اور غریب طلباء کا ساتھ دیا ہے اور اسی طرح اپنا مشن جاری رکھے گا ان کا کہنا تھا کہ ادارے نے اب تک دوہزار سے زائد طلباء کو فری کورسز فراہم کی ہے