عمران خان خود سیاست میں ذاتیات پر اتر آیا ہے،امجد خان

عمران خان خود سیاست میں ذاتیات پر اتر آیا ہے،امجد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے کہا ہے کہ ملتان جلسے میں عمران کا مریم نواز کے حوالے غیر شائستہ الفاظ کا استعمال حراسگی کے زمرے میں اتا ہے،عمران خان خود سیاست میں ذاتیات پر اتر آیا ہے،عمران خان خود کو لیڈر ثابت کریں نہ کہ گیڈر  اپنے ایک بیان  میں صوبائی سیکر ٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی امجد فریدی نے کہا کہ نیازی مریم نواز کے خلاف مسلسل زبان درازی کر رہا ہے جو کہ کسی قومی پایہ کے سیاسی رہنما کو زیب نہیں دیتا،اسکی مذمت کرتے ہیں امجدآفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملک کی سیاست میں آنے کے بعد پاکستان کی سیاست سے اسلامی اقدار، تہذیب، تمدن اور روایات کا جنازہ نکل گیا ہے نہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے بھی خود کو کسی سیاسی جماعت کا لیڈر کہہ کر سیاست اور سیاست دان کو بدنام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئے تھے،پی ٹی ائی نے صوبے میں بھی کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا امجد افریدی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام نہاد دعویدار عمران خان پاکستان سے ریاست مدینہ نہیں بلکہ ریاست مدینہ کے لبادے میں مادر پدر معاشرہ بنانے پر تلا ہوا ہے۔