کشمیری عوام بھارت کے کبھی غلام بنے،نہ بنیں گے، احمد ولید بخاری

کشمیری عوام بھارت کے کبھی غلام بنے،نہ بنیں گے، احمد ولید بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی سیاسی و سماجی رہنما سید احمد ولید بخاری نے اسلام آباد میں ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ملاقات کی،اس موقع پرسید احمد ولید بخاری نے کہا کہ بھارتی عدالت کی جانب سے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو نام نہاد کیس میں مجرم قرار دینے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،بھارتی حکومت نے فسطائیت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں،انہوں نے کہا پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم اس سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، مودی کے مقبوضہ وادی سے متعلق منظورکردہ غیر قانونی قانون کی ہم نے ہر سطح پر مذمت کی، مقبوضہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطا بق فیصلہ چاہتے ہیں، یاسین ملک کے کیس کو عالمی سطح پر اٹھایا جائیگا، حریت رہنما یاسین ملک نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کیلئے وقف کی،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے.بھارت کھلم کھلا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت مذہبی کارڈ کے ذریعے کشمیریوں کے اندر تقسیم پیدا کرنے کی ناکام اور بھونڈی کوشش کر رہا ہے، کشمیری عوام بھارت کے کبھی غلام بنے اور نہ بنیں گے،بھارت نے سید علی گیلانی کا جنا ز ہ پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی تھی، بھارت کو سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے بھی خوف تھا، آج ان کی قبر پر بھی پہرا ہے، ہندوستان چاہتا ہی نہیں کشمیر میں پرامن آزادی ہو، عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کی کھلم کھلا عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،ولید بخاری نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں میڈیا بلیک آؤٹ ہے، وہاں کسی کی آواز باہر نہیں آنے دی جا رہی، مودی حریت رہنماؤں سے شدیدحد تک خائف ہیں، اسی وجہ سے وہ بھارت میں فاشزم پر مبنی کارروائیاں کر رہے ہیں، بھارت جتنی مرضی کوشش کرلے، کشمیری عوام کے جذبے اور آزادی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔
احمد ولید بخاری