اندرون شہر سرگرم منشیات فروش گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے اندرون شہر میں سرگرم منشیات فروش گروہ کے خلاف کاروائیاں کی ہیں، کارروائیوں کے دوران ہشتنگری اور پھندو کے علاقہ میں مخصوص گاہک کو ہیروئن اور چرس سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، خفیہ اطلاع پر گرفتار ہونے والے ملزمان شہر کے مختلف شاہراہوں پر سرراہ منشیات استعمال کرنے والے افراد کو بھی ٹوکن کی شکل میں منشیات سپلائی کرتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ایک کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے اندرون شہر اور نواح میں سرگرم دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جو مخصوص گاہک سمیت سر راہ ہیروئن استعمال کرنے والے نشئیوں کو بھی ہیروئن فراہم کرنے میں ملوث ہیں، ایس ایچ او تھانہ پھندو رفیق خان اور ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ارشد خان کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں عادل ولد زڑہ ور اور امتیاز ولد ولی کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ڈیرھ کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ایک کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔