بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے، مفتی سعود افضل 

  بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے، مفتی سعود افضل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے امیر مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بہترین پلٹ فارم ہے، بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے نامزد امیدوار بھرپور کامیابی حاصل کرینگے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جے یو آئی سٹی سکھرکی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں جے یو آئی سٹی سکھر کے قائم مقام جنرل سیکریٹری محمد فارو ق شیخ،ترجمان مفتی محمد اعظم مہر، مولانا عبدالغفور بھٹو، مولانا محمد ابراہیم مہر، مولانا محبوب احمدشیخ، مولانا مسعود احمد ٹانوری، قاری اسماعیل چوہان، مولانا امام دین جونیجو سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی سعود افضل ہالیجوی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کے بھرپور موقع پر ہے کہ وہ اپنے اور علاقے کے مسائل کے حل کیلئے ایسے نامئندگان کا انتخاب کریں جو مقامی سطح پر انکی امیدوں پر اتر سکیں، ہم پر امید کہ انشاء اللہ عوام کی طاقت سے سندھ بھر میں کلین سوئپ کرینگے، شرکاء اجلاس کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا اب جلسہ کر کے دل کی بھڑاس نکال رہا ہے جس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، جے یو آئی رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ اور پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار زراعت پر قائم ہے اور اگر زراعت بہتر ہوگی تو ہاری، کسان، کاشتکار خوشحال ہو نگے اور ملک ترقی کریگا سندھ میں پانی کی قلت وفاقی و صوبائی حکومت کی بد ترین نااہلی ہے، سندھ میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو سوچنا پڑیگا۔