ایس ایچ او شکیل ایک ایماندا ر، نڈراور دلیر محافظ تھا: نگہت اورکزئی 

  ایس ایچ او شکیل ایک ایماندا ر، نڈراور دلیر محافظ تھا: نگہت اورکزئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور (سٹی رپورٹر)گڑھی میر احمد شاہ میں پولیس کے دلیر جوان تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل کی شہادت پر خیبرپختونخوا کی پولیس اور شہید ایس ایچ او کے اہلخانہ سے مجھ سمیت صدر پاکستان پیپلز پارٹی  خیبرپختونخوا نجم الدین خان اور بلاول بھٹو زرداری سب شہید کے درجات کی بلندی اہلخانہ کے صبر اور خیبرپختونخوا کی پولیس کی ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت یاسمین اورکزئی نے تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل کی شہادت پر پولیس کے جوانوں اور اہلخانہ سے تعزیت کے دوران کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل ایک ایماندار،نڈر دلیر محافظ تھے۔ جہاں بھی تعینات ہوئے وہاں جانفشانی اور دلیری سے اس علاقے میں جرائم کا قلعہ قمع کیا۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس دلیر سپوت کو نشانہ بنایا گیا جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ ہماری تاریخ لکھتے لکھتے سیاہی ختم ہو جائیگی مگر قانون کے ان محافظوں کی قربانیاں لکھتے لکھتے قلم ساتھ چھوڑ دینگے مگر انکی قربانیاں ختم نہیں ہوسکتی۔ جب بھی قانون کا رکھوالا یا سرحد کا محافظ شہید ہوتا ہے تو میرا دل خون کے آنسو روتا ہے میں اسی طرح دردمند ہوں جسطرح انکے اپنے گھر والے اس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ سلام ہے ان پولیس کے جوانوں کو جو کم وسائل ہونے کے باوجود بھی دلیری جانفشانی سے اپنے فرائض کی انجام دہی پر فائز ہیں۔