ماحول کوتحفظ دینے والے اقدامات سے مثبت نتائج ملیں گے،اشتیاق ارمڑ

     ماحول کوتحفظ دینے والے اقدامات سے مثبت نتائج ملیں گے،اشتیاق ارمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات او ر جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ ماحول کوتحفظ دینے والے اقدامات سے لوگوں کی زندگی پر مثبت اثرات پڑے ہیں،حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب نے مشترکہ طور پراپنا کردار ادا کرنا ہو گا،حکومت کا تفریحی پارکس کے قیام کا مقصدبھی یہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پشاور کی ترقی، صفائی ستھرائی اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پشاور میں ایک تفریحی پارک کا افتتاح اس سلسلے کی کڑی ہے، حکومت کا  یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا، موجودہ پراشوب دور میں جدید سہولیات سے آراستہ تفریحی پارکس کا قیام لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ماحولیاتی تحفظ، صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ صوبائی حکومت خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہے اور قائدو چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے ویژن کو عملی جامہ پہناناہماری ترجیح ہے لہذا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر کے عوام پی ٹی آئی حکومت سے بھر پور تعاون جاری رکھیں تاکہ عوامی فلاح  وبہبود کے لئے بہترین بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایاجا سکے۔