چینی وفد کا اسلامیہ یونیورسٹی کا دورہ،انتظامی شعبوں کا معائنہ

چینی وفد کا اسلامیہ یونیورسٹی کا دورہ،انتظامی شعبوں کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو)عو ا می جمہوریہ چین سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے مسٹر میکس ما، صدر تانگ چائنیز انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور معدنیات کے کاروبار کے لیے چائنا کے جنچوان گروپ کے چیف مسٹر وانگ ڈوچوان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا۔ اس دورے کی دعوت ڈاکٹر حافظ محمد آصف، پرنسپل یونیورسٹی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
کالج آف کنونشنل میڈیسن نے دی تھی۔وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کے مختلف تدریسی و انتظامی شعبوں کا دورہ کیا اور انفراسٹرکچر اور سہولیات کو سراہا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب، پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نوید اختر، ڈینز، ڈائریکٹرز اور پرنسپل افسران کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ  میں روایتی چینی طب، زراعت، انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وفد نے تکنیکی اور ہنر پر مبنی تعلیمی پروگراموں میں وظائف کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ 210 تکنیکی تعلیم کے پروگراموں میں تعاون کیا جا سکتا ہے جو چینی یونیورسٹیوں میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ان کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی میں ان تعلیمی پروگراموں کو متعارف کرانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ مزید برآں پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈاکٹر عابد شہزاد اور ڈاکٹر حافظ محمد آصف  چینی حکام سے  بات چیت جاری رکھیں گے اور مزید ملاقاتوں کی منصوبہ بندی کریں گے۔