سراج الحق کا دوروزہ دورہ بہاولپور آج سے شروع،چولستانیوں سے خطاب متوقع
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق دو روزہ دورے پر آج مورخہ 23 مئی کو بہاولپور پہنچیں گے۔سراج الحق اپنے دورے کے پہلے (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
روز چولستان میں ٹو بہ ناگڑا میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کرینگے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے اور چولستانیوں سے خطاب کرینگے۔سراج الحق دورہ کے دوسرے روز مسجد الحق ورکرز کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کرینگے۔