عمران کی جان کو خطرہ،کالر گرفتار

  عمران کی جان کو خطرہ،کالر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان(وقائع نگار)پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جان کو خطرہ اور انکو ملتان آنے سے روکنے کی کال کرنے والے شہری کو (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کو رمضان نامی شہری نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے انکو ملتان جلسے میں آنے سے روکا جائے جس نے بعد میں نمبر بھی بند کر لیا۔پولیس نے اسکو ٹریس کرکے قصبہ مڑل سے گرفتار کرلیا ہے اس پر ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے پولیس کے مطابق رمضان قصبہ مڑل کا رہائشی ہے اورایک سرکاری سکول میں نائب قاصد ہے جسکا کہنا ہے کہ اسکو خواب آتے ہیں اور وہ سچ ہوجاتے ہیں اس نے خواب میں دیکھا عمران خان جان کو ملتان میں خطرہ ہے جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے مطابق رمضان ذہنی کمزور معلوم ہوتاہے جس سے مزید تفتیش جا ری ہے