حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ،جاوید اقبال

  حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ،جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے ممبران صوبائی اسمبلی مخدوم ہاشم جواں بخت، چوہدری آصف مجید، میاں شفیع محمد، ضلعی صدر رئیس محبوب احمد، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق سے ملاقات کی اور حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، مخدوم ہاشم جواں بخت، چوہدری آصف مجید، میاں شفیع محمد، رئیس محبوب احمد ودیگر نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہے، شیریں مزاری کی گرفتاری اور ان پر پولیس تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انہو ں نے کہاکہ عمران خان ملک کی حقیقی آزادی اور خود مختاری کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں، عمران خان کی کال پر عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکلے گا ملک میں جلد الیکشن ہونگے اور عمران خان دو تہائی اکثریت سے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔ انہو ں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور انشا اللہ پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔