کھاد بلوچستان بھجوانے کا منصوبہ فلاپ،ملزم بھی گرفتار

      کھاد بلوچستان بھجوانے کا منصوبہ فلاپ،ملزم بھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو نے سخی سرورکے راستے بلوچستان کھاد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ملزم کو گرفتار کرکے گودام کو سیل کردیا،تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے گزشتہ روز (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کھاد ذخیرہ کرنیوالے مافیا کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ سنانواں کے علاقہ نالہ سردار کے قریب جاوید سپر سٹور پرچھاپہ مارااور سپرسٹورسے سخی سرور کے راستے بلوچستان سمگل کی جانے والی یوریا کھاد کی 25بوری برآمد کرکے قبضہ میں لے لی،اس موقع پر کھاد بلوچستان منتقل کرنیکی کوشش کرنیوالا ملزم جاوید جگلانی کو گرفتار کرکے تھانہ سنانواں پولیس کے حوالے کردیا گیا،گودام میں پڑی مزید 50بوری یوریا کھاد اور 30 بوری نائٹروفاس بھی قبضہ لیکر گودام سیل کرکے تھانہ سنانواں میں ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شبیر احمد گشکوری  نے کہاکہ ملزم کوکھادفروخت کرنے والیکھادڈیلر مہر ٹریڈرزکے مہر سعید کیخلاف تفتیش کی جارہی ہے،پکڑی جانیوالی کھادکنٹرول ریٹ پرکسانوں کوفراہم کی جائے گی تاکہ ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے،انہوں نے کہاکھادکی سمگلنگ روکنے کیلئے ناکہ بندیاں جاری ہیں جبکہ حکومتی احکامات پر زرعی اراضی کے ریکارڈ کے مطابق کھاد فروخت کو بھی یقینی بنایاجارہاہے۔