کچاکھوہ،آڈیو سکینڈل محرر معطل،تفتیشی  ایس ایچ او کیخلاف کارروائی ٹھپ

  کچاکھوہ،آڈیو سکینڈل محرر معطل،تفتیشی  ایس ایچ او کیخلاف کارروائی ٹھپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کچاکھوہ(نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی) کچاکھوہ آڈیو سکینڈل محرر کو معطل کردیا گیا تاحال تفتیشی اور ایس ایچ (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
او خلاف کارووائی نہ ہوسکی،تفصیل کے مطابق تھانہ کچاکھوہ میں تعینات میں محرر اکرم جوئیہ،سب انسپکٹر کاشف نواز مارتھ،ایس ایچ او چوہدری رشید کے ڈکیتی کے ملزم کے ساتھ مک مکا کیا گیا ملزم کے ورثا سے 55ہزار اور تقریبا 4لاکھ روپے مالیت کے جانور لیے گئے اور ملزم کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ورثا کی جانب سے رشوت دینے پر بھائی کو چھوڑ دیا گیا ملزم کو بے گناہ کرنے کے لیے مزید دو لاکھ روپے رشوت مانگی گئی جس پر ورثا کی جانب سے رشوت مانگنے کی آڈیوز میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی آڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس کی جانب سے ایکشن لیا گیا اور محرر کو کو معطل کردیا گیا ذرائع کے مطابق محرر نے آڈیو میں واضح طور پر بابا یعنی ایس ایچ او اور تفتیشی کی ڈیمانڈ پر مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کچاکھوہ میں آئے روز چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں جاری ہیں ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے پولیس آفیسرز کا تھانہ میں تعینات رہنے سے علاقہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں جاری رہیں گے ڈی پی او خانیوال اور آر پی او ملتان سب انسپکٹر کاشف اور ایس ایچ او چوہدری رشید کے خلاف سخت کارووائی کریں۔