ٹبہ سلطان پور،چوک میتلا میں وارداتیں،تاجر،شہری خوفزدہ

    ٹبہ سلطان پور،چوک میتلا میں وارداتیں،تاجر،شہری خوفزدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور،چوک میتلا(نامہ نگار)تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں دن دھاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات 6نقاب پوش مسلح ڈاکو دکاندار اور 4ملازمین کو لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی تفصیل کے مطابق تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
چوک میتلا میں بہاولپور روڈ پر آٹوپارٹس کی دکان میں تین موٹرسائیکلوں پر سوار 6مسلح نقاب پوش ڈاکووں نے دکان مالک اور 4ملازمین سمیت 5افراد کو لوٹ لیا ڈاکو دولاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے ہیں ڈاکووں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں دکان کا مالک مہتاب سمرا،محمد رفیق،امجد،محمد عاشق اور رحمان شامل ہیں متاثرہ افراد کی جانب سے فوری طور پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس پھر بھی تاخیر سے پہنچی جس پر متاثرہ افراد اور تاجر برادری نے پولیس ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثناء چوک میتلا میں آئے روز دن دھاڑے دکیتی کی وارداتوں سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔ہونڈا125 موٹر سایکل سوار گینگ کی آئے روز نان سٹاپ ڈکیتی کی واردتوں تاجروں میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے۔گزشتہ روز بھی ہونڈا 125 بلیک رنگ  بغیر نمبر  پلیٹ موٹر سایکل سوار تین افراد نے بہاولپور روڈ پر واقع نواب یوٹل کے قریب آفتاب آٹوز پر سہہ پہر چار بجے گن پوانٹ پرلاکھوں روپے نقدی قیمتی موبایل چھین لے ڈاکو دیدہ دلیری سے دس منٹ تک واردات میں مصروف رہے  واضح رہے کہ یہ موٹر سایکل سوار گینگ دو ماہ کے اندر دس کے قریبوارداتیں کر چکا ہے سب وارداتیں دن کے وقت ہی ہوں ہیں یہ گینگ تھانہ ٹبہ سلطان پور کے لیں چیلنج بن چکا ہے مگر پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پورابھی تک واداتوں کو کنٹرول کرنے اور اس گینگ کے خلاف کسی بھی قسم کی کو کاروا کرنے سے قاصر نظر  رہی ہے آئے روز دن دھاڑے ڈکیتی کی وارداتو ں پر تاجروں نے احتجاج کیا۔