ڈیرہ:غازی یونیورسٹی، بی ایس سکینڈائیر کی طالبہ اغواء 

  ڈیرہ:غازی یونیورسٹی، بی ایس سکینڈائیر کی طالبہ اغواء 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) غازی یونیورسٹی کی بی ایس سیکنڈ ائیر زووآلوجی ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ مبینہ طور پر اغواء کرلی گئی،ڈی ایس پی سٹی کی ہدایت پر بھائی کی مدعیت (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
میں سول لائن پولیس نے فوری مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر اغواء ہو نے والی عائشہ کے بھائی محمد ابوبکر بلال نے تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر220/22 بجرم 365بی درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری بہن عائشہ بلال ولد فخربلال بلاک نمبر 5 کی رہائشی غازی یونیورسٹی میں زویوالوجی ڈیپارٹمنٹ سکینڈ سمسٹر کی طالبہ ہے وہ غازی یونیورسٹی کے نزدیک اپنی سہیلی ایمان کے گرلز ہوسٹل میں اس کے ہمراہ پڑھنے کے لئے گئی جسے اس کے ماموں سہیل الطاف بڑی بہن زینب کے ہمراہ چھوڑ کر آیا جو بعد ازاں گرلز ہوسٹل سے عائشہ بلال کولینے کے لئے گیا تو اسکی سہیلی ایمان نے بتایا کہ وہ تو تقریباً چالیس منٹ قبل غازی یونیورسٹی چلی گئی ہے جہاں اسکی بہن زینب بلال پیپر دے رہی تھی جس پر بہن زینب، ماموں سہیل الطاف کے ہمراہ عائشہ کوبہت تلاش کیا مگر عائشہ کہیں نہیں ملی انہیں خدشہ ہے کہ اسکی بہن عائشہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیاہے سول لائن پولیس نے ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کی ہدایت پر بھائی کی مدعیت میں اغواء کامقدمہ درج کرتے ہوئے مغوی عائشہ بلال کی تلاش شروع کردی ہے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل ریحان الرسول افغان نے صحافیوں کو بتایا کہ عائشہ بلال کافی عرصہ سے ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر کام کرتی تھی تاہم اس کے بھائی کی اطلاع پر بلا تاخیر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے ہاسٹل اور دیگر متوقع راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں  اور طالبہ کی بحفاظت بازیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔