بارہ میل،ڈاکو پولیس اہلکار سے موٹر سائیکل،موبائل،نقدی چھین کر فرار
بارہ میل،جودھ پور(نمائندہ پاکستان)ڈکیتی کی واردات4نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے پولیس اہلکار سے(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
موٹرسائیکل موبائل نقدی رقم چھین کر فرارہوگئے۔ تفصیل کے مطابق عبدالحکیم کا رہائشی پولیس اہلکار محمد رفیق ہراج اپنی ڈیوٹی پر عبدالحکیم سے کبیروالا جا رہا تھا کہ تھانہ بارہ میل کی حدود موضع علی پور نزد موٹر وے کے قریب2موٹرسائیکلز پر چار مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ہونڈا سی ڈی موٹرسائیکل، موبائل اور نقدی رقم پانچ ہزار چھین کر فرار ہوگئے پولیس بارہ میل نے موقع پر پہنج کر کارروائی شروع کردی اور نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
