ملتان،قلعہ قاسم باغ سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار،تفتیش شروع
ملتان(وقائع نگار)لوہاری گیٹ پولیس نے قلعہ کہنہ قاسم باغ سے جعلی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا تفصیل لوہاری گیٹ(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
پولیس نے شاہ رکن عالم دربار کے قریب سے محبوب الحسن سکنہ مظفر گڑھ کو گرفتار کیا ملزم نے پولیس کی شرٹ پہن رکھی تھی ملزم نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم دوران انکوائری ملزم کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا جس پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
