لیگی رکن صوبائی اسمبلی اعجاز احمد نون ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرگرم

      لیگی رکن صوبائی اسمبلی اعجاز احمد نون ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)لیگی رکن صوبائی اسمبلی رانا اعجاز احمد (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
نون نے اپنے سابقہ دور میں تیرہ کروڑ کی لاگت سے گرلز اینڈ بوائز پبلک سکول کی بلڈنگ کا قیام کرایا حکومت کے خاتمہ کے بعد فنکشنل نہ ہو سکا تحریک انصاف کی حکومت نے اس کو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شجاع آباد کا نا م دے کر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہینڈ اوور کر دیا گیا جس میں پرنسپل اور چند اساتذہ تعینات کر دیئے گئے جس میں تا حال ایک بھی طالب علم داخل نہیں ہے مسلم لیگ (ن)  کی حکومت آتے ہیں رکن صوبائی اسمبلی متحرک ہو گئے   جس پر گزشتہ روز ڈی سی ملتان نے اعجاز احمد نون ایم پی اے کے ہمراہ پبلک سکول کا وزٹ کیا اور شجاع آباد بستی ملوک روڈ کی تعمیر بھی جلد متوقع ہے شجاع آباد اکلوتے پارک کو بھی پی ایچ اے کے ہینڈ اوور کر دیا گیا ہے رکن صوبائی اسمبلی نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں نا مکمل منصوبہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر کا م کیا جا رہا ہے ہم نے ماضی میں بھی مسلم لیگ کے دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی کام پایہ تکمیل پہنچائے اور عوام الناس کو سہولیات دیں جس میں تحصیل بھر میں پینے کے صاف پانی کیلئے ہر یونین کونسل میں فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے تحریک انصاف کے دور میں ان کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی ملک کو صحیح سمت گامزن کر سکتی ہے