فیسٹولاقابل علاج مرض،آگاہی مہم ضروری،ڈاکٹر سرفراز
ملتان(وقائع نگار)فیسٹولا ایک ایسی بیماری ہے جو متاثرہ خواتین کی سماجی و ازواجی زندگی جو شدی متاثر کررہی ہے،(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
دوران زچگی مسائل کی وجہ سے یورین کی نالی کٹ جانے سے پیدا ہونے والی یہ فسٹولا بیماری قابل علاج مرض ہے مگر شعور و آگہی نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر خواتین علاج کی سہولت سے محروم رہتی ہیں۔ حکومت پاکستان محکمہ صحت پر کام کرنے والی تمام تنظیموں کے ساتھ مل کر فسٹیولا کے عالمی دن کے موقع پر بیماری کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے، بڑے پیمانے پر مڈوائف کی ٹریننگ،حاملہ خواتین کی دیکھ بھال، بنیادی ایمرجنسی کی سہولیات تمام مراکز صحت پر مفت مہیا کی جائیں تو متاثرہ خواتین کو بہتر علاج کے ذریعے انکی سماجی زندگی کو بحال کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فسٹیولا کے عالمی دن کے حوالے سے معروف یورالوجسٹ ڈاکٹر سرفراز حسین سیال اور کوارڈینیٹر ساوتھ پنجاب ملتان فسٹیولا پروگرام نسیم اختر نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فسٹیولا کی بیماری ترقی پزیر ممالک میں بیشتر خواتین میں پائی جاتی ہے اس بیماری کا موثر علاج موجود ہے بیماری میں مبتلا خواتین کی علامات میں زچگی کے دورانیے کا طویل ہونا۔بچے کے پھنس جانے کی وجہ سے پیشاب اور بسا اوقات پاخانے کی تھیلیوں میں سوراخ ہیں۔ اس سے مسلسل پیشاب اور پاخانہ بہتا رہتا ہے ہزاروں خواتین شرمناک بیماری کی وجہ سے معاشرے سے کٹ جاتی ہیں۔اقوام متحدہ کی متفقہ قرارداد کے ذریعے 23 مئی کو دنیا بھر میں اس بیماری کی عوامی آگاہی کیلئے عالمی ڈے منایا جاتا ہے انہوں نے پریس کانفرنس سے مزید خطاب میں بتایا کہ پاکستان میں تقریبا سالانہ 4سے 5 ہزار خواتین اس بیماری کا شکار ہیں جسکی بنیادی وجہ معاشرتی ناہمواریوں، فرسودہ رسم ورواج،تعلیم کی کمی،فیملی پلاننگ،بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ودیگر مسائل ہیں اس بیماری پر قابو پانے کیلئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ صحت کے شعبے سے وابسطہ تمام افراد،پی ایم ڈی سی،سی پی ایس پی اپنے تمام پالیسیز رجسٹریشن اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کورسز از سر نو مرتب کرے اور حکومت فسٹیولا کے خاتمے کیلئیتمام وسائل بروئے کار لائے۔پاکستان نیشنل فورم،آن وومن ہیلتھ ملک بھر میں فسٹیولا کی بیماری کا مفت علاج کررہی ہے تمام سہولیات فسٹیولا فاونڈیشن اور یو این ایف پی کے تعاون سے مہیا کی جارہی ہیں مفت علاج کیلئے ملک بھرمیں کراچی،حیدرآباد،لاڑکانہ،ملتان،لاہور،کوئٹہ،پشاور،ایبٹ آباد اور اسلام آباد میں واقع ہیں۔جو خواتین فسٹیولا کے موذی مرض میں مبتلا ہیں ان فسٹیولا سنٹرز پر رابطہ کرکے مفت علاج معالجہ کی سہولیات سے مستفید ہوسکتی ہیں۔