راجن پور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، لاکھوں مالیتی چرس برآمد
راجن پور،روجھان (تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی ہدایت پر ایس ڈی پی او روجھان شہشاہ چانڈیہ کی قیادت میں ایس ایچ او ابرار برمانی نے منشیات فروشوں (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
اور ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈان کیا منشیات کیخلاف پولیس کی تین مختلف کاروائیاں پولیس نے شراب کی چالو بھٹیوں پر چھاپہ مار کر سیکڑوں لیٹر دیسی شراب قبضے میں لے لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی کے دوران کوئٹہ کے سمگلر کوگرفتار کرکے اس سے لاکھوں روپے کی چرس برآم کرلی گئی۔جبکہ تیسری کاروائی میں موضع دلبر میں ولائیتی شراب کا ڈیلر گرفتار 40 بوتل شراب پکڑی گئی. ترجمان پولیس کیمطابق تھانہ روجھان پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور ڈرگ مافیا کے خلاف تین بڑی کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔پولیس نے لاکھوں روپے کا منشیات قبضے میں لیکر ملزمان کو پابند سلاسل کردیا ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ روجھان میں مقدمات درج کردئیے گئے۔