صرف جمعیت کا نہیں، پورے پشار کے عوام کا میئر ہوں: حاجی زبیر علی
پشاور (سٹی رپورٹر) صرف جمعیت کے کارکنوں کا میئر نہیں بلکہ پورے پشاور کے عوام کا میئر ہوں‘اللہ کے سامنے پورے پشاور کے شہریوں کو جوابدہ ہوں‘میئر کیپٹل میٹروپولیٹن پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس پشاور کے آٹھ کروڑ روپے کے پٹرول کے اخراجات کم کر کے ایک کروڑ روپے کر دیے ہیں پشاور بھر کی گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے گیس پانی کے لائنز کی درستگی ایجنڈے میں شامل ہے پشاور سے پانی کی نکاسی کے لئے گلیوں کی اونچائی کو کم کر کے نالیاں تعمیر کرینگے جسے پانی کے بہاؤ کو تیز کیا جائے گامیئر پشاور نے پی کے78 میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام کے کارکنان میئر دفتر میں میزبان کے طور پر آئیں اور پشاور بھر سے آنے والے شہریوں کی مہمان نوازی کریں ان سے محبت و شفقت سے پیش آئے کیونکہ پارٹی سے وابستگی الیکشن تک تھا اب الیکشن کے بعد میں پورے پشاور کا میئر ہوں‘ ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس خود اپنے خرچے پر منعقد کئے ابھی تک کوئی فنڈز حکومت کی جانب سے نہیں ملا جس پر عوام کی خدمت کی جاسکے انہوں نے کہا کہ پشاور بھر کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میئر پشاور آفس میں خوش آمدید کہتا ہوں تاہم جے یو آئی کے کارکن خود کو میزبان سمجھ کر آنے والے مہمانوں کی خدمت کریں آپس کے اختلافات کو بھلا کر وسیع النظری پیدا کرے اور پشاور بھر کے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا ئے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، اس حوالے سے ہمارے پیسکو چیف اور سوئی گیس چیف سے بات چیت چل رہی ہے ان شا اللہ بہت جلد مزید مسئلے حل کرینگے کیونکہ پشاور کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے ا سے ٹھیس نہیں پہنچائینگے کیونکہ ہم عوام کے ہیں اور عوام ہمار ے ہیں، سب مسائل اللہ تعالی حل کرتے ہیں بس انسان کو وسیلہ بناتے ہیں‘ عوام کے مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اور انکے مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔
