عوام کو سبسڈی دینے کے لیے ہم پیسے دیکر گئے تھے ، شوکت ترین کا وزیر خزانہ کے بیان پر رد عمل 

عوام کو سبسڈی دینے کے لیے ہم پیسے دیکر گئے تھے ، شوکت ترین کا وزیر خزانہ کے ...
عوام کو سبسڈی دینے کے لیے ہم پیسے دیکر گئے تھے ، شوکت ترین کا وزیر خزانہ کے بیان پر رد عمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے خزانہ خالی چھوڑ کر جانے کے دعوے پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عوام کو سبسڈی دینے کیلئے ہم پیسے چھوڑ کر گئے تھے ، اب یہ تسلیم ہی نہیں کریں گے ۔

سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ اتحادی حکومت لوگوں کو بےوقوف بنارہی ہے،اتحادی حکومت کی فیس سیونگ نہیں ہوپارہی اس لیے پریشان ہے ، اگر قرضے بڑھےہیں توجی ڈی پی بھی بڑھی ہے،حکمران حواس باختہ ہوگئے ہیں ،ان کو سمجھ نہیں آرہی کیاکریں ، یہ 13 پارٹیز کی حکومت ہے ، معیشت درست کرے ۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں بڑھیں مگر ہم نے پھر بھی اس تناسب سے کم قیمتیں بڑھائیں ، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبے میں ن لیگ کو پیچھے چھوڑا ۔

خیال رہے کہ آج صبح وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  شوکت ترین کےدعوؤں پرہنسی آتی ہے،  سابق حکومت کوئی پیسہ نہیں چھوڑکرگئی،شوکت  ترین بتادیں کہاں پیسہ چھوڑکرگئے؟،  آپ کوئی پیسہ چھوڑکرنہیں گئے،   ہم آج بھی آٹا سستا دے رہے ہیں ، عمران خان کیوں نہ دے سکا ؟۔