پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا،تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم

پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا،تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ...
پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا،تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )دریاوں میں پانی کا بہاو مسلسل کم ہونے کے باعث تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے ۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے ،درجہ حرارت گرنے سے گلیشئر پگھلنے کا عمل سست روی کا شکار ہے،انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کے مطابق رواں سال 5ماہ میں تربیلا ڈیم دوسری بار ڈیڈ لیول پر پہنچا ہے ،منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے پانی کا ذخیرہ صرف ایک لاکھ ایکٹر فٹ رہ گیا ہے یہ ذخیرہ 2دن میں ختم ہو جائے گا۔

 ارسا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 68ہزاراور اخراج 78ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 32ہزاراور اخراج 34ہزار کیوسک ہے ۔

مزید :

قومی -