ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 271 میگاواٹ پر پہنچ گیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 25 ہزار 271 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع پاور ڈویژن کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 229 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے ۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار190 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پانی سے 5 ہزار 940 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 858 میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس 689 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 120 ہے ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 156 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔
جوہری ایندھن 2ہزار 276 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔