کسی نے زیادتی نہیں کی، ملزم زبردستی نکاح کرنا چاہتا تھا،شادمان سے اغوا ہونے والی طالبہ نے بیان ریکارڈ کر ادیا

کسی نے زیادتی نہیں کی، ملزم زبردستی نکاح کرنا چاہتا تھا،شادمان سے اغوا ہونے ...
کسی نے زیادتی نہیں کی، ملزم زبردستی نکاح کرنا چاہتا تھا،شادمان سے اغوا ہونے والی طالبہ نے بیان ریکارڈ کر ادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہفتے کے روز شادمان سے اغوا ہونے والی میٹرک کی طالبہ کا عدالت کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان نے زیادتی نہیں کی، عابد پاکپتن لے جا کر زبردستی نکاح کرنا چاہتا تھا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس نے لڑکی کوعارف والا سے برآمد کرنے کے بعد اب مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا ہے اور لڑکی سے 164کے بیان دلوائے گئے ہیں ،عدالت میں بیان کے دوران لڑکی کا کہنا تھا کہ عابد سمیت دیگر ملزمان میں سے کسی نے بھی زیادتی نہیں کی ، عابدپاکپتن لے جا کر زبردستی نکاح کرنا چاہتا تھا ، نکاح سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،لاہور سے اغوا کے بعد ملزمان مجھے قصور لے گئے اور اس دوران ملزم اپنے وکیل سے مسلسل رابطے میں تھا۔

بازیاب طالبہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے قصور پہنچنے سے قبل ہی ملزمان پاکپتن لے گئے جبکہ قصور سے نکلتے وقت ملزمان نے اپنا فون بند کر دیا تھا اور رات کو عارف والا کے بس اڈے پر چھوڑ گئے جہاں بعد میں پولیس پہنچی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان کے گھر والوں سمیت 13افراد کو حراست میں لیا گیا تھا اور وکیل کے ذریعے ملزم کو لڑکی کو باحفاظت چھوڑنے پر رضا مند کیا گیا جس کے بعد ملزم نے عارف والا کے بس اڈے پر لڑکی کو رہا کیا، رپورٹ کے مطابق عابد اور الیاس کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن تاحال پولیس نے دونوں ملزمان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی اور جب دونوں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی جائیگی اس کے بعد ان کو عدالت میں پیش کیا جائیگا اور ان کے ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -