عظمٰی بخاری سوشل میڈیا پر" غدار" قرار د ئیے جانے پر پھٹ پڑیں

عظمٰی بخاری سوشل میڈیا پر" غدار" قرار د ئیے جانے پر پھٹ پڑیں
عظمٰی بخاری سوشل میڈیا پر
سورس: Twitter/@AzmaBokhariPMLN

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے محرک سمیع اللّٰہ کے غیر حاضر ہونے کے معاملے سے متعلق خود کو"غدار" قرار دئیے جانے پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری پھٹ پڑیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دیگر بھی محرک تھے، انہیں بھی' غدار" ڈکلیئر کرنا ہے، یا پھر یہ تمغہ  صرف ہم دونوں کے لیے ہے؟

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہت افسوس ہے، یہی سننا باقی رہ گیا تھا، حکومت میں آنے کے بعد پارٹی نے جب ہاؤس میں جانے کو کہا ہم گئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ کیوں ہوا؟ میں نے بھی یہ سوال آج پارٹی سے پوچھے، لگتا ہے ساڑھے 9 سال ضائع ہی کر دئیے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جو یہ فیصلے کر رہے تھے ان سے پوچھیں، دل ٹوٹ گیا آج، پرویز الہٰی کے 4 سال انہی 2 غداروں نے بھگتے ہیں۔