شہبازشریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ چلانے والا پکڑا گیا، اعتراف کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ چلانے والا ملزم پکڑا گیاجس نے اپنے فعل کااعتراف بھی کرلیا۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمرنے بتایا کہ " اختلاف خوش آئند مگر ڈس انفارمیشن قبول نہیں، جعلی اکاؤنٹ کے پیچھے موجود شخص (رمیز راجہ ) کو نشاندہی کے بعد وزیراعظم کی نقالی کرنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں پکڑلیا گیا ہے"۔
Dissent is welcome. Disinformation is not.
Person behind this account (RameezRajaLive) has been traced & apprehended for impersonating the PM & misleading the people.
He confessed it and a case u/s 16, PECA 2016 r/w 419, 505 PPC has been registered.
Law to take its course. pic.twitter.com/7XgPtG52Ol
— Abubakar Umer (@abubakarumer) May 23, 2022
انہوں نے مزید بتایا کہ "اس شخص نے اپنے کیے کا اعتراف کرلیاجس کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیا اور اب آگے قانون اپنا راستہ لے گا"۔