شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق آصف علی زرداری اہم شخصیت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کا ایک دھڑا الیکشن میں فوری جانے کی تجویز پر رضامند ہے، نواز شریف، مریم نواز سابقہ حکومت کا بوجھ نہ اٹھانے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا، قبل از وقت انتخابات یا معاشی مسائل کے حل تک اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف معاشی مسائل حل کرنے اور الیکشن مقرر وقت پر کرانے کے حق میں ہیں۔ حکومت اگلے 48 گھنٹے میں فیصلہ کرکے آصف علی زرداری کو مطلع کردے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -