زیور کی دکان پر آئی خاتون منہ میں سونا ڈال کر چلتی بنی ، ویڈیو وائرل
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت میں زیور کی دُکان سے خاتون کی منہ میں سونا چُھپا کر چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر رائے بریلی کی ایک سونے کی دکان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو منفرد انداز میں چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کاؤنٹر پر بیٹھی دو خواتین دُکاندار کو باتوں میں لگاتی ہیں، دُکاندار اُنہیں مختلف زیورات دِکھا رہا ہوتا ہے۔اسی دوران ایک خاتون چھپکے سے سونا اُٹھا کر منہ میں چُھپا لیتی ہے جبکہ دُکاندار کو معلوم نہ ہوسکا۔
View this post on Instagram
دکان میں لگے کیمرے نے خاتون کی چوری کے اس انوکھے انداز کو قید کرلیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ خاتون کو پکڑ لیا گیا یا وہ خود کو بچانے میں کامیاب ہوگئی۔