رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی جانب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ، آج اعلان متوقع

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن اور ایم پی اے جلیل شرقپوری نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ان کی جانب سے آج استعفے کا اعلان کئے جانے کی توقع ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج توقع ہے کہ جلیل شرقپوری اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔