شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی یاد میں تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کا تعزیتی اجلاس

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی یاد میں تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کا تعزیتی ...
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی یاد میں تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کا تعزیتی اجلاس

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کی جانب سے سابق صدر متحدہ عرب امارات کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد دبئی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔ جس کا اہتمام  صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو، صدر پی ٹی آئی ام القوین محمد فہیم بیگ، صدر پی ٹی آئی عجمان مرزا صفدر اقبال نے  مشترکہ طور پر کیا تھا -

تعزیتی تقریب کا آغاز انفارمیشن سیکرٹری فجیرہ عرفان والہ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ اس موقع پرتقریب میں صدر پی ٹی آئی شارجہ عتیق الرحمان، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی دبئی کلیم اللہ بخاری، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی راس الخیمہ ملک ظفر ، ڈاکٹر عدنان جنرل سیکرٹری فجیرہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فجیرہ اخونذادہ محمد اسماعیل، انچارج ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی عبد المنعم،  ڈاکٹر سفیان، ملک تصدق حسین اعوان، سینئر راہنما پی ٹی آئی سردار عاشق نواز، سینئر راہنما پی ٹی آئی چوہدری نوید گجر،یوتھ راہنما شیخ عاطف، چوہدری نثار چکرال، چوہدری ماجد جنجوعہ، بخت بیدار، فرحت اللہ، رانا شہریار، ڈاکٹرشعیب، انجینئر متین شجاع، یوتھ راہنما ملک احتشام عباس موجود تھے-

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے صدر پی ٹی ائی ابو ظہبی  محمد ثقلین مہرو  نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید انسان دوست شخصیت تھے اور انہوں نے انسانی فلاح کے لیے کئی منصوبے شروع کئے۔  شیخ خلیفہ بن زاید نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بہترین اقدامات کیے جن کو ساری دنیا میں سراہا گیا۔ محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی ائی ام القوین نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان پاکستان کے بہترین دوست تھے اور انہوں نے پاکستان میں کئی فلاحی منصوبے شروع کیے اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔ مرزا صفدر اقبال بیگ صدر پی ٹی ائی عجمان نے کہا کہ امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی شیخ خلیفہ بن زاید کی وفات پر افسردہ ہے اور اماراتی قوم کے ساتھ دکھ میں برابرکی شریک ہے۔  

مزید :

تارکین پاکستان -