ناظم جوکھیو قتل کیس،ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا،مقدمہ سیشن عدالت منتقل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان کی مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی )سے منتقل کرنے کی درخواست منظور ہو گئی ،کیس سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی "سما ء"کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا ہے ، فیصلہ اے ٹی سی جج امیر علی مہیسر نے سنایا ، ناظم جوکھیو قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اور ایم این اے شامل ہیں ،عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ملزمان کا نام چالان سے نکالنے کا فیصلہ سیشن عدالت کرے ۔