گلوکار وارث بیگ بھی مریم نواز کے حق میں بول پڑے

لاہور (ویب ڈیسک) گلوکار وارث بیگ بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کے حق میں بول پڑے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بارے میں عمران خان کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس قوم کی بیٹی ہیں، خواتین کا احترام ضروری ہے, معاشرے میں اس قسم کی چیزوں کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔
Highly disappointing. Being an influencer comes with a lot of responsibilities. This can encourage followers to disrespect women. Something that should not be promoted in our society. All women need to be respected. pic.twitter.com/1LPVabLPl4
— Waris Baig (@warisbaig9) May 20, 2022
خیال رہے کہ دو روز قبل ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔