عمر کوٹ میں چوری ڈکیتی اور بد امنی کی وارداتوں سے شہری پریشان ، حکام بالا سے نوٹس کا مطالبہ

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ میں چوری ڈکیتی اور بد امنی کی وارداتوں پر شہری پریشنا ہو گئے اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ ایک ہفتہ سے عمرکوٹ سٹی میں جرائم پیشہ عناصر ، چور سرگرم ہیں ، شہر کی مختلف گلیوں سے دس سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہو چکی ہیں ، قائم خانی محلے سے سید عادل شاہ کی موٹر سائیکل چوری ہوئی جس کی اطلاع پولیس کو بروقت کی گئی مگر اس کے باوجود پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام رہی ،چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد نےدن دہاڑے فائرنگ کرکے بھینس باڑہ کےمالک حنیف درس کو قتل کردیا دیامگر پولیس تاحال قاتلوں کو گرفتار کرنےمیں ناکام ہے ۔
جرائم پیشہ عناصر نے پولیس اہلکاروں کے گھروں کو بھی نہ چھوڑا ، گزشتہ رات عمر کوٹ پولیس کے کانسٹیبل کاشف شاہ کے گھر مسلح ڈاکو گھس آئے ، جنہوں نے اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر زیورات ، نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء لیں اور چلتے بنے ۔
عمرکوٹ کے سماجی حلقوں نے آئی جی سندھ پولیس سے عمرکوٹ میں بڑھتی ہوئی بدامنی ، چوری کے واقعات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے جبکہ سماج دشمن جرائم پیشہ عناصر کےخلاف بھرپور گرینڈ آپریشن کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔