راجہ ریاض کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

راجہ ریاض کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
راجہ ریاض کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی سما ءکے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کیخلاف توہین   عدالت کی درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے 
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں اس لیے عدالت راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

مزید :

قومی -