روپے کی قدر بحال نہ ہو سکی ، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

روپے کی قدر بحال نہ ہو سکی ، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
روپے کی قدر بحال نہ ہو سکی ، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

  

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈالر روپے کی پہنچ سے مسلسل دور ہو رہا ہے ، آج بھی انٹربینک میں ڈالر مزید 80 پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 80 پیسے مہنگا ہو کر  200 روپے  94 پیسے پر بند ہوا  ,  دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر روپے کے مقابلے میں مسلسل تگڑا ہو رہا ہے ، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر  25 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے  75 پیسے پر بند ہوا ۔ 

خیال رہے کہ نئی حکومت کے  دوران ڈالر اب تک 18 روپے 27 پیسے مہنگا ہو چکا ہے , ڈالر مہنگا ہونےسے قرضوں مین  دو ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -