وزیر اعظم کی حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت 

وزیر اعظم کی حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے بھارتی ...
 وزیر اعظم کی حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی حکومت کی جانب سے جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی مذمت کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یاسین ملک بے مثال بہادری و حریت کی علامت اور ضمیر کا قیدی ہے،5اگست 2019کے بھارتی حکومت کے اقدام کی طرح یہ مقدمہ بھی غیر قانونی ہے ،یاسین ملک کیخلا ف بھارت کا یہ ہتھکنڈا کشمیریوں کو جھکانے کی ناکام کوشش ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری  اور اقوام متحدہ ماورائے قانون و انصاف بھارتی اقدام کا نوٹس لے، پاکستان یاسین ملک کیخلاف انتقامی کارروائیاں عالمی سطح پراٹھائے گا،بھارت کشمیریوں کی حقیقی قیادت ختم کرنے کے منصوبے پر عمل پیر اہے ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت شہید گیلانی کے جسد خاکی کی طرح یاسین ملک کی حق گوئی سے خوفزدہ ہے ،بھارت سیاح قوانین سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو غلام نہیں بنا سکتا، قربانیاں دینے والے بہادر کشمیریوں کو بے مثال جدوجہدپر سلام پیش کرتے ہیں وزیر اعظم نے مطالبہ کی کہ سلامتی کونسل کی قرارد دوں ،کشمیریوں کی مرضی کے مطابق تناز عہ حل کیا جائے ۔

مزید :

قومی -