سارہ سعید پاکستان کی سب سے کم عمرگریڈ 22 کی افسر بن گئیں

سارہ سعید پاکستان کی سب سے کم عمرگریڈ 22 کی افسر بن گئیں
 سارہ سعید پاکستان کی سب سے کم عمرگریڈ 22 کی افسر بن گئیں
سورس: Twitter/@sarahsaeed1973

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی بیورو کریٹ سارہ سعید نے گزشتہ ہفتے اس وقت تاریخ رقم کی جب انہیں اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے ذریعے سول سروس کے اعلیٰ ترین عہدے بی پی ایس 22 پر ترقی دی گئی۔سارہ سعید گزشتہ ۵ دہائیوں میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے والی سب سے کم عمر پاکستانی افسر بن گئی ہیں ۔سارہ سعید کاشاندار کیرئیر رہا ، انہوں نے وزیراعظم کے دفتر میں سپیشل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔

گزشتہ دنوں  جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں عملے کی ہدایت کاری اور سول سروسز اکیڈمی کی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں، اس کے علاوہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی ایس آئی پی) کی ڈائریکٹر جنرل اور دی ہیگ میں پاکستانی مشن میں کمرشل سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق، وہ معروف بین الاقوامی اداروں میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ ”وہ پاکستان کی سول سروس کا اثاثہ اور ملک کی خواتین کے لیے ایک روشن رول ماڈل ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ سعید کا سول سروس میں شاندار ریکارڈ ان کے شاندار تعلیمی کیرئیر کا تسلسل تھا۔ وہ اپنے پی اے ایس بیچ کی ٹاپر تھیں۔ سارہ سعید نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس فار ڈویلپمنٹ میں ایم ایس سی کیا تھا اور پنجاب یونیورسٹی میں گولڈ میڈلسٹ تھیں۔سارہ سعید متعدد مطبوعات کی مصنفہ بھی تھیں۔سارہ سعید نے اپنے ٹوئٹر پر اپنی کامیابی پر اپنا ردعمل شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا، "اس اعزاز کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور دعا کریں کہ وہ مجھے ریاست پاکستان کے مفاد میں اپنی صلاحیت اور فیصلے کے مطابق اپنا حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے۔