پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ،حکومت نے ریڈزون کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ،حکومت نے ریڈزون کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ،حکومت نے ریڈزون کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے دارالحکومت کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیو ز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ڈی چوک کو پہلے ہی کنٹینر رکھ کر سیل کیا جاچکا ہے۔ ریڈ زون جانے والے دیگر تمام راستوں کو بھی آج رات سیل کردیا جائے گا تاہم ریڈزون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جب کہ حکومت نے مشکل فیصلے لینے اور اپنی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -