مہنگائی کیخلاف اپیکا کا اجلاس، مطالبات تسلیم کرنے کیلئے 30مئی کی ڈیڈ لائن دیدی

مہنگائی کیخلاف اپیکا کا اجلاس، مطالبات تسلیم کرنے کیلئے 30مئی کی ڈیڈ لائن ...
 مہنگائی کیخلاف اپیکا کا اجلاس، مطالبات تسلیم کرنے کیلئے 30مئی کی ڈیڈ لائن دیدی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن) مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری کی صدارت میں ایپکا پاکستان کی سنٹرل کمیٹی اور ایپکا جنرل کونسل پنجاب کا مہنگائی اور آئے روز پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اہم اجلاس ہوا۔  مرکزی صدرایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چو ہد ری نے کہا کہ 30 مئی تک امتیازی سلوک کا خاتمہ،تنخواہ و پینشن میں 100 فیصد اضافہ، سکیل ریوائز، اپگریڈیشن، ہاؤس رینٹ،سفری الاؤنس و دیگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو یکم جون کو پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ہر ضلع میں احتجاج و بھوک ہڑتالی کیمپ، 8 جون کو اسلام آباد پریس کلب ہڑتالی و احتجاجی کیمپ اور 9 جون وفاقی بجٹ سے ایک دن پہلے مطالبات کی منظوری تک پریس کلب اسلام آباد تا پارلیمنٹ ہاؤس ڈے اینڈ نائٹ احتجاج اور دھرنادیں گے۔اجلاس میں رانا محمد اقبال نون مرکزی چیئرمین ایپکا پاکستان، لالہ محمد اسلم مرکزی نائب صدر ایپکا، سردار محمد حنیف مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری، چوہدری ممتاز احمد، رانا محمد افضل، سید مخدوم اظہر حسین گیلانی، چوہدری  بوٹا عابدو دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -